سانحہ تربت کے واقعے کی اعلیٰ سطح جوڈیشل انکوائری کی جائے، ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہؔ نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہاہے کہ سانحہ تربت کے واقعے کی اعلیٰ سطح جوڈیشل انکوائری تشکیل دیا جائے سیاسی جمہوری قوم پرست قوتین پارلیمنٹ کے اندر باہر بھر پور آوازاٹھانے کے ساتھ نہ صرف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں بلکہ پارلیمنٹ کی بالادستی،جمہوری روایات،مثبت رسم ورواج کی تقدس کی بحالی کیلئے تسلسل کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں غیر جمہوری حکمرانوں کی قبضہ گیری اور پر تشدد پالیسیوں میں بے حد اضافہ ہورہاہے جو سیاسی وجمہوری قوم پرست قوتوں کیلئے ایک براچیلنج بن گیا ہے پارلیمنٹ جمہوری صوبائی اور قومی اسمبلیاں اپنی وجہد رکھنے کے باوجودملک بھر سمیت بالخصوص بلوچستان میں لوگ لاپتہ ہورہے ہیں خاص طور پر پڑھے لکھے نوجوان اور مستقبل کے معمار لاپتہ ہورہے ہیں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تربت میں شرمناک واقعہ میں حکمرانوں کی سرپرستی میں مسلح گروہوں نے آزادانہ طور پر سر عام دھندناتے نظر آئے ہیں اور جہاں ان کی خواہش ہوتی ہے تو چادر وچار دیواری کا تقدس پامال کر کے اپنی من مانی گناؤنے،عزائم کی تکمیل میں بلا روک ٹوک کے عمل میں مصروف ہیں اس کی واضح مثال حالیہ ڈنک میں گھر میں گھس کر ایک معزز خاتون کو شہید اور معصوم بچی کو زخمی کر دیا یہ ریاستی سرپرستی میں یہ سب کچھ ظالمانہ پرتشدد واقعات جنم لے رہے ہیں ایسے تمام ظالمانہ واقعات کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے چھوٹے بڑے جلسے ہوئے ہیں حکومت اس واقعے میں مجرموں کیخلاف کارروائی میں ناکام ہوچکے ہیں حکمران دانستہ طور پر ملوث افراد کو تحفظ دے رہے ہیں بلوچستان کے مخدوش اور پر تشدد سنگین صورتحال میں اس طرح کے افسوسناک واقعے ہورہے ہیں قوم پرست جمہوری وطن پرست اور مذہبی عوام دوست،سیاسی جماعتیں ایک وسیع محاذ تشکیل دیکر پارلیمنٹ اور ایوان بالا،صوبائی اسمبلیوں کے اندر اورباہر سانحہ تربت واقعہ کیخلاف بھر پور آواز اٹھانے کے ساتھ ساتھ انہ صرف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں بلکہ پارلیمنٹ کی بالادستی،جمہوری روایات،مثبت رسم ورواج کی تقدس کی بحالی کیلئے تسلسل کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں سانحہ ڈنک کے واقعہ کی اعلیٰ سطح پر جوڈیشل انکوائری تشکیل دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں