کراچی، منگھوپیر میں جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک جھگڑے کے دوران باپ نے اپنے ہی بیٹے کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر قتل کردیا۔ بھینس چوری کا الزام لگنے پر باپ اور بیٹے میں جھگڑا ہوا جس کے بعد باپ نے سر پر لوہے کی راڈ مار کرنوجوان بیٹے کو مار ڈالا اور پھر فرار ہوگیا۔ مقتول کے بڑے بھائی کا کہنا ہے کہ مقتول ذوالفقار والد پر چوری کا الزام لگانے والوں کے ساتھ اٹھتا بیٹھتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں