نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ون پہنچ گئے

اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) نانگا پربت پر پھنسے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کیمپ ون پہنچ گئے، وہ کچھ دیر میں بییس کیمپ کی جانب بڑھنا شروع کریں گے۔ آصف بھٹی اسنو بلائنڈنس کی وجہ سے تین روز قبل نانگا پربت پر 7500 میٹر کی بلندی پر پھنس گئے تھے۔ آذربائیجان کے کوہ پیما ازرافیل کی مدد سے آصف بھٹی کیمپ فور سے کیمپ ٹو تک آئے تھے۔ فضل علی اور محمد یونس پر مشتمل گراونڈ ریسکیو ٹیم بھی نانگا پربت پر موجود تھی، گراونڈ ریسکیو ٹیم نے گزشتہ روز آصف بھٹی اور ازرافیل کو جوائن کیا تھا۔ گراونڈ ریسکیو ٹیم کے جوائن کرنے کے بعد آج صبح آصف بھٹی اور ازرافیل کیمپ ون کی جانب بڑھنا شروع ہوئے۔ خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر ریسکیو ممکن نہ ہوسکا تھا اور آج بھی خراب موسم کی وجہ سے ہیلی کاپٹر آپریشن نہ ہوسکا۔ دوسری جانب ساجد سدپارہ، نائلہ کیانی اور ہوگو اویئار اسکردو سے روانہ نہیں ہوسکے ہیں، خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی ریسکیو معاملات کو کوآرڈینیٹ کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں