پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کا یقین نہیں، مبصر مشن نہیں بھجیں گے، یورپی یونین

اسلام آباد (این این آئی) یورپی یونین پارلیمنٹ کے الیکشن آبزرویشن مشن کے سربراہ مائیکل گہلر نے کہا ہے کہ ہمیں یقین نہیں کہ پاکستان میں 2023 میں عام انتخابات ہوں گے بھی یا نہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مائیکل گہلر نے کہا کہ ہوسکتا ہے پاکستانی انتخابات کی کوریج کیلئے مبصر مشن نہ بھیجیں۔انہوںنے کہاکہ انتخابات رواں برس ہوئے تو مختصر مبصر مشن پاکستان بھجوا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور الیکشن کمیشن پاکستان کا دعوت نامہ نہیں ملا، الیکشن سے 3 ماہ پہلے دعوت نامہ ملنا چاہیے۔مائیکل گہلر نے کہا کہ مختصر مبصر مشن کیلئے بھی ہمیں دعوت درکار ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں