قلات، کورونا کے مریضوں میں اضافہ، تعداد 46ہوگئی

قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں مزید سات افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، مریضوں کی کل تعداد 46 ہوگئی، کورونا سے متاثرہ افراد گھروں میں آئسولیٹ۔ جبکہ تین افراد صحت یاب ہوچکے، تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات میں اب تک کل 235افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک 46 افراد کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت جبکہ 141 افراد کے رپورٹس نیگیٹو آئے ہیں جبکہ 48کے رپورٹس آنا باقی ہے۔ جن افراد کے رپورٹس مثبت آئے ہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ گھروں میں آئسولیٹ ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ہمارا ان سے رابطہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک تین افراد جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے انہیں چودہ روز قرطینہ کرنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کئے گئے تو ٹیسٹ نیگیٹو آئے اور وہ اب مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع قلات میں اب تک کورونا با کے شکار افراد میں سے ایک شخص جوکہ اسسٹنٹ کمشنر منگچر وکیل کاکڑ تھے جوکہ کورونا سے لڑتے لڑتے شہید ہوگئے باقی جن میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ان سب کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کٹس کی کمی ہے اور مزید ٹیسٹ کٹس کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں