کوئٹہ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 17ڈرائیورگرفتار

کوئٹہ: کوئٹہ میں ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر 17ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن میران بلوچ نے طور ناصر کراس کے علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کی ایس او پیز کے برخلاف سواری بیٹھنے،ماسک اور گلوز کی عدم موجودگی اور اسپرے نہ کرنے پر ان ڈرائیوروںکی گرفتاری عمل میں لائی سیکرٹریری ریجنل ٹرنسپورٹ اتھارٹی حکومت نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو کھولنے کا فیصلہ اس شرط پر کیا کہ ٹرانسپورٹرز حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں گے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں