بلو چستان کے مختلف اضلاع میں 22 سے 24جولائی کے دوران بارشوں کی پیشگوئی

کوئٹہ (این این آئی) محکمہ موسمیات نے بلو چستان کے مختلف اضلاع میں 22سے 24جولائی کے دوران مون سون کی بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ژوب ، شیرانی، بار کھان، موسیٰ خیل ، کو ہلو، نصیر آباد، جھل مگسی، لورالائی، مستونگ، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ،پنجگور میں 22سے 24جولائی کے دوران مون سون کی بارشیں جا ری رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں