سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت ختم، آگے کیا ہوگا فیصلہ آج ہوگا

کوئٹہ:بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت مکمل،حکومت لاک ڈاؤن یا سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلہ آج کریگا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سمارٹ لاک ڈاون کا 15 ویں روز کو بھی تمام شاپنگ مالز مارکیٹس دکانوں گودام آٹو ریپئر شاپس صبح 9 بجے سے 7 بجے تک کھلی رہیں،سمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت ہفتے میں 6 دن کاروباری مراکز کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز مکمل لاک ڈاون ہوگاضلعی انتظامیہ کے مطابق لاک ڈان میں کی جانے والی نرمی تاجروں اور عوام کے احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد سے مشروط ہے ورکرز اور گاہکو کے لئے ہاتھ دھونے سینیٹائیزر کی فراہمی اور ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی قراردیاگیاتھا اوردکان میں ایک وقت میں 4 سے زائد افراد بیٹھانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔سمارٹ لاک ڈان آج 16جون رات 12 بجے تک نافذالعمل رہا تاہم اس حوالے سے فیصلہ آج کیاجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں