پشین میں جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت گھی اور تیل بنانیوالے کارخانے پر چھاپہ، مالک گرفتار
پشین (آن لائن) اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے گنج منڈی کے قریب جانوروں کے آلائیشوں سے تیار کی جانیوالی مضر صحت گھی اور تیل کے کارخانہ پر چھاپہ مارکر فیکٹری مالک کو گرفتار کرلیا جبکہ کارخانہ میں موجود بدبودار چربی ، ہڈیاں اور مضر صحت اشیائسے بھرے درجنوں ڈرم کو قبضے میں لیکر سامان اور ملزم کو ایس ایچ او پولیس کے حوالے کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت گھی اور تیل بنانے والی مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے جانوروں کے آلائیشوں کو پانچ روپے کلو کے حساب سے خرید کر اس مکروہ دھندے میں اسمتعال کیا جاتا ہے اور یہی مضر صحت گھی اور تیل ریفائن کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا جاتا ہے اسکے بعد کوئی سا لوکل نام دیکر ہوٹلو اور پکوڑوں والوں پر تین سو روپے فی لیٹر آئل فروخت کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے اردگرد ایسے عناصر پر نظر رکھتے ہوئے فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں۔


