اسلام آباد:بلوچ طلباء الائنس کا ایچ ای سی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد:بلوچ طلباء الائنس کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجرا کے خلاف ملک بھر میں احتجاج اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے، خضدار،کراچی،کوئٹہ کے بعد بلوچ طلباء الائنس نے اسلام آباد میں بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد کیا ہے، جبکہ آج اسلام آباد میں طلباء نے ایچ ای سی آفس کے سامنے احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ آن لائن کلاسز کا اجرا بند کیا جائے جس کی وجہ سے ہزاروں طلباء کی تعلیمی کیئریر خطرے میں ہے، طلباء نے ایچ ای سی کے فیصلے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی،واضح رہے کہ بلوچ طلباء الائنس جو بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور مختلف طلباء تنظیموں کا مشترکہ الائنس نے ملک بھر میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔طلباء الائنس کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں طلباء کو جدید ٹیکنالوجی میسر نہیں ہے اس لیے ہزاروں طلباء آن لائن کلاسز لینے سے محروم ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس کو بحال کیا جائے یا آن لائن کلاسز کا اجرا بند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں