حق دو تحریک کیچ کے وفد کی کیسکو مکران سرکل سے ملاقات، بجلی کی فراہمی اور لوڈشیڈنگ سے متعلق گفتگو

تربت (نمائندہ انتخاب) حق دو تحریک کیچ کے جہدکاروں نے سابقہ وائس چیئرمین یعقوب جوسکی کی قیادت میں کیسکو مکران سرکل کے ایس ای غلام فاروق جھکرانی اور ایکسئین پی ایچ ای کیچ حاجی خالد سے الگ الگ ان کے دفاتر میں ملاقات کی، اس ملاقات میں یعقوب جوسکی نے کیچ، مند،تمپ اور جوسک میں عوام کو درپیش بجلی سے متعلق مسائل حل کرنے کے لیے تجاویز پیش کیے اور کہا کہ جوسک میں واٹر سپلائی پروجیکٹس جن میں بوائیز ہائی سکول اور مری آباد واٹر سپلائی اسکیم کی فعالی کے لیے ان پروجیکٹ تک بجلی کی رسائی کو ممکن بنایا جائے تاکہ عوام کو صاف پانی میسر ہو سکے اور مزید کہا کہ سامی فیڈر میں بجلی کی شیڈول کو بہتر کیا جائے تاکہ فجر کی نماز اور بچوں کے اسکول جانے کے وقت بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو، یعقوب جوسکی نے کہا کہ واپڈا اور عوام کے درمیان روابط اور تعاون کو بڑھایا جائے تاکہ مکران، کیچ،مند اور تمپ میں بجلی سے متعلق تمام مساہل کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل نکالا جا سکے، غلام فاروق جھکرانی ( SE واپڈا مکران سرکل) نے بجلی سے متعلق عوامی مسائل کے حل کےلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بہت جلد جوسک میں موجود غیر فعال پبلک ہیلتھ کے پروجیکٹس کو بجلی فراہم کر کے فعال بنایاجائے گا ،بعدازاں حق دو تحریک بلوچستان کیچ کے جہد کاروں نے سابقہ وائس چیئرمین محمد یعقوب جوسکی کی سربراہی میں ایکسیئن پبلک ہیلتھ تربت حاجی خالد سے عوامی ایشوز پر ملاقات کی جس میں یعقوب جوسکی نے کیچ میں جاری پبلک ہیلتھ کی پروجیکٹس اور کارکردگی کا مجموعی جائزہ پیش کیا، اس ملاقات میں یعقوب جوسکی نے جوسک میں پبلک ہیلتھ کے پروجیکٹس جس میں(میرانی بازار، مری آباد اور بوائیز ہائی اسکول واٹر سپلائی اسکیمیں) شامل ہیں میرانی بازار واٹر سپلائی اسکیم میں عوامی شکایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرانی بازار جوسک میں واٹر سپلائی کے پائپ لائن میں توسیع کی جائے تاکہ اس بازار کے گھر گھر تک پانی پہنچ سکے، ایکسیئن حاجی خالد نے یقین دلایا کہ ہم اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ کل میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ جوسک کا دورہ کروںگا اور جتنی جلدی ممکن ہو سکے تمام شکایات کا ازالہ کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ مری آباد اور ہائی سکول واٹر سپلائی پروجیکٹ میں بجلی کی رسائی کا مسئلہ ہے جس کا تعلق واپڈا سے ہے تو یعقوب جوسکی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے جس ادارے کے پاس بھی جانا پڑے ہم جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں