کورونا وائرس: بلوچستان حکومت کو عالمی وباء سے کتنا مالی نقصان ہوا ہے؟

کوئٹہ: (انتخاب نیوز) کورونا وائرس کی وبا سے بلوچستان حکومت کو پچھلے 5ماہ میں 14 ارب روپے سے زائد مالی نقصان ہوا ہے، جس کے باعث رواں مالی سال کی متعدد جاری ترقیاتی اسکیموں کو کٹ لگنے اور آئندہ مالی سال کا بجٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔حالیہ وبا سے بلوچستان حکومت کو مالی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے محکمہ خزانہ کےحکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بلوچستان کو 14 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔صوبائی حکومت کورونا کی روک تھام کے سلسلے میں مختلف مدات میں 6 ارب روپے جاری کرچکی ہے. اس کے علاوہ عوام کو تقریباً 4 ارب روپے کا ٹیکسز میں ریلیف دیا گیا ہے، کاروبار کی بندش کے باعث صوبائی حکومت کو تقریباً 4 ارب سے زائد کے ٹیکسز کی وصولی نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں