غیر متعلقہ لوگوں کو شوگر ڈیلر کے نام پر پرمٹ جاری نہ کیے جائیں، آصف ترین
کوئٹہ (این این آئی) شوگر ڈیلرز کے نام پر غیر متعلقہ لوگوں کو پرمٹ جاری نہ کیے جائیں، نام نہاد افراد تجارتی اداروں کے نام پر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو بلیک میل کرنا بند کردیں۔ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ چیمبرز کے اپرول کے بعد مستند شوگر ڈیلرز کو پرمٹس جاری کریں۔ پشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بلوچستان کے پیٹرن ان چیف اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر محمد آصف ترین نے سیکرٹری کامرس، ڈی جی انڈسٹریز، متعلقہ افسران اور شوگر ڈیلرز کے وفد سے ملاقات کے بعد اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایک تو پورے ملک میں شوگر کی قلت سے چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف بلوچستان میں شوگر پرمٹس کی تقسیم کو غیر منصفانہ قرار دینے کے مترادف ہے جسکی سب سے بڑی وجہ غیر متعلقہ افراد کا شوگر ڈیلرز کے نام پر شوگر پرمٹس انڈسٹریز و کامرس ڈیپارٹمنٹ سے مختلف طریقوں سے حاصل کرکے اسی پرمٹس کو بازار میں فروخت کیاجانا ہے جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ مستند شوگر ڈیلرز کی حق تلفی ہے انہوں نے اپنے بیان میں کہا شوگر ڈیلرز کے نام پر غیر متعلقہ لوگوں کو پرمٹ جاری نہ کئے جائیں نام نہاد افراد تجارتی اداروں کے نام پر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو بلیک میل کر رہے جسکی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور انکے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ہم انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ چیمبرز کے اپرول کے بعد مستند شوگر ڈیلرز کو پرمٹس جاری کریں۔


