بلوچستان کے عوام سردار عطا اللہ مینگل کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، علی احمد کرد

کوئٹہ (یو این اے) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینئر قانون دان علی احمد کرد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ کیلئے سردار عطاءاللہ مینگل جیسے عظیم لیڈروں کی جدوجہد ہمار ے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کیاعلی احمد کرد ایڈوکیٹ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ بلوچستان کے بڑے عظیم لیڈر تھے جن میں سردار عطا اللہ مینگل ،نواب خیر بخش مری،میر گل خان نصیر ،میرغوث بخش بزنجو،نواب اکبر خان بگٹی تھے ان سب کے ساتھ ایک بہت ہی جو شیلے ورکر کے طور پر میں نے کام کیا اور بڑا لمبا عرصہ کام کیا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ ان عظیم ہستیوں نے جتنا بھی اس ملک اور بلوچستان میں جتنے بھی کام کیے ہیں سیاسی طور پر بلوچستان کے حقوق بلوچستان کے عوام کیلئے جتنا ظلم ستم سہا ہے ان عظیم لیڈروں نے ان کو برداشت کیا ہے اور آج بھی ملک سمیت بلوچستان بھر میں بے انصافی جاری ہے ہماری جو سوچ کا پیمانہ ہے یہ سب ہم نے ان عظیم لیڈروں سے حاصل کیا ہے سردار عطا اللہ مینگل کی بلوچستان میں بے تحاشا قربانیاں ہے اور ان کا بولنے کا بھی ایک خاص انداز تھا جب وہ تقریر کرتے تھے تمام مجمعہ خاموشی سے سردار عطا اللہ مینگل کو سن کر ان سے علم حاصل کرتے تھے بلوچستان کے عوام سردار عطا اللہ مینگل کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں