بلوچستان بھر میں کمیونٹی اسکولوں کی بندش، تدریسی سرگرمیاں معطل ، ہزاروں طلبہ کا مستقبل داﺅ پر
کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان بھر کے کمیونٹی سکولز چار دن سے بند35 ہزار سے زائد بچوں کی تعلیم سرگرمیاں متاثر کرپٹ ادارے بلوچستان ایجوکیشن فانڈیشن کو اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں ملنے والی رقم ہڑپ کر گیا تحقیقات کرائی جائے کمیونٹی ٹیچرزبلوچستان کمیونٹی ٹیچرز نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ BEFکی ہٹ دھرمی اور بے حسی کی وجہ سے پچھلے چار روز سے بلوچستان بھر کے کمیونٹی سکولز بند پڑھائی متاثرڈرپ آوٹ کا خدشہ پچھلے چار سالوں سے BEFنے کمیونٹی ٹیچرز کی تنخواہوں میں ایک روپے کا اضافہ نہیں کیا ہے لیکن خود کے افسران کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکہوں کا اضافہ کیا گیا ہے ادارے کو اساتذہ کی تنخواہوں کی مد میں ملنے والی رقم کرپشن کی نظر تمام اداروں سے تحقیقات کی اپیل کرتے ہیں 35ہزار سے زائد بچوں کی تعلیمی سرگرمی متاثر ہونے کا ذمہ دار BEFادارہ ہے ایک طرف تعلیمی ایمرجنسی کی دعوے کئے جاتے ہیں لیکن دوسری طرف کمیونٹی اساتذہ کے گھروں میں فاقہ کشی اس مہنگائی میں عام انسان کی زندگی اجیرن سفیدپوش کمیونٹی اساتذہ پریشان اور ڈپریشن کا شکار نگران حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے جب BEFاپنے اساتذہ کو تنخواہ نہیں دے سکتے تو ان کو گھر جانا چاہئے مینیجنگ ڈاریکٹر BEF کی سیلری لاکھوں روپے ہیں حاتکہ BEF کے چپڑاسی کی تنخواہ لاکھ کے قریب ہے لیکن کمیونٹی ٹیچرز کا کیا قصور ہے کہ ان کی سیلری صرف 20 ہزار ہے اگر بلوچستان ایجوکیشن فانڈیشن نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا تو تالہ بندی برقرار رہے گی جس کی زمہ داری ایم ڈی اور ڈاریکٹرز پر عائد ہوگی۔ ہم وزیراعلی بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی سے اپیل کرتے ہیں کمیونٹی اساتذہ کے تنخواہوں میں اضافہ کا ایگزیکٹو ارڈر جاری کرکے اساتذہ دوستی ہونے کا ثبوت دے۔


