روڈ میپ تیار کرلیا، کم وقت میں بلوچستان کو صحیح راہ پر گامزن کریں گے، نگراں صوبائی وزرا کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (آن لائن) نگراں صوبائی وزرانے کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے نگران وزیر اعظم اور پاک فوج کے سربراہ کے وژن کے مطابق عالمی سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کررہے ہیں تاکہ بیرونی سرمایہ کاروں کو کم وقت میں تمام سہولیات اور سیکورٹی کے انتظامات کو ممکن بنایاجاسکے۔ 90 روز میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ان اقدامات سے بلوچستان میں لائی جاسکتی ہے۔ بلوچستان کے چند اضلاع میں حالات خراب ہیں ہماری کوشش ہے کہ صوبے بھر میں امن کی بحالی ممکن اور جہاں پر دہشت گرد ہوں گے انہیں گھس کر ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ان خیالات کا اظہار نگراں صوبائی وزیر اطلات جان اچکزئی ،نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی اور نگراںصوبائی وزیر تعلیم و سیاحت و آثار قدیمہ ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کیا۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی نگران کابینہ مکمل ہوچکی بلوچستان حکومت نے اپنا ایک روڈ میپ تیار کر لیا ہے تاکہ کم وقت میں بلوچستان کو صحیح راہ پر گامزن کرکے ترقی کی جانب رواں دواں بنایا جائے۔ نگراں حکومت کے پاس وقت 2دن یا پھر 2ماہ کا کیوں نا ہو ہم نگراں وزیر اعلی میر علی مردان خان ڈومکی کے وژن کے مطابق بلو چستان کے مسائل حل کر نے کی کوشش کریں گے ۔محدود مدت میں بلوچستان کیلئے کام کررہے ہیں نگراں صوبائی حکومت نے بلوچستان میں بین الااقوامی سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد بیرونی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھتری تلے کم وقت میں تمام سہولیات اور دستیاب زمین اور وسائل بمعہ سیکورٹی فراہم کی جاسکے۔ بلوچستان کو بین الاقوامی سرمایہ کاری کیلئے کھول دیا ہے تمام اسٹیک ہو لڈرز کے ساتھ مل کر بلو چستان کو تر قی کی راہ پر گامز ن کر نے کے لئے کام کریں گے ۔ نگراں وزیر اعظم اور پاک فوج کے سربراہ کا وژن ہے کہ بلو چستان کو تر قی کی راہ پر گامزن کیا جائے اگر ہم نے اس سے فائد ہ نہیں اٹھا یا تو یہ ہمارے لئے بد قسمتی کی بات ہے ۔بلوچستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو سیکورٹی فراہم کر نانگراں حکومت کی اولین ترجیح ہوگی سرمایہ کاروں کیلئے ایک ٹاسک فورس بنارہے ہیں،نگراں حکومت اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے اس تاثر کو غلط ثابت کرے گی کہ بلو چستان میں سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جا تا ۔اور ہم اپنے عملی اقدامات سے بلوچستان کو امن کاگہوارہ بنائیں گے تاکہ بیرونی سرمایہ کار عملی اقدامات کو دیکھ کر خود فیصلہ کریں گے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں چینی اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے جارہے ہیں جس میں تمام سیکورٹی اداروں کا تعاون حاصل ہے صوبے میں کسی بھی صورت چینی اور ایرانی تیل کی اسمگلنگ بر داشت نہیں کی جائے گی ۔بلو چستان کے چند اضلاع کے علاوہ تمام محفوظ مقام ہےں دہشتگرد کہیں بھی ہوں ہم انہیں گھس کر مارینگے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی قر بانیاں کسی بھی صورت رائےگاںنہیں جا نے دیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ 70سالوں سے ملک کے معاشی نظام کو بہتر بنا نے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ، صوبے میں سیکورٹی تھریٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے سیکورٹی ادارے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔بلو چستان میں ریکوڈ ک اور بی ٹو بی پروجیکٹ پر کا م کیا جا رہا ہے جس سے بلو چستان کو فائد ہ پہنچے گا۔ اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹرامیر محمد خان جوگیزئی نے کہا کہ نگراں حکومت کا کام صاف و شفاف انتخابات کروانا ہے لیکن محددو مدت میں محکمہ صحت کی بہتری کیلئے وہ کام کریں گے جس سے عوام بھر پور فائد ہ اٹھا سکےں ۔محددو مدت میں محکمہ صحت کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیںڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو ہسپتالوں میں تعینات کیا جارہا ہے ملک بھر سے بلوچستان میں قابل لوگ لے کر آئیں گے ۔اور بلو چستان کے 20لاکھ گھرانوں میں ہیلتھ کارڈ فراہم اور 700ایڈہاک ڈاکٹرز کو بھر تی کیا گیا ہے اور صوبے میں4 میڈیکل کالج ہیں جن کے ٹیچنگ ہسپتالوں پر توجہ دی جائے گی ۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی لاپرواہی کا نوٹس لیا ہے صحت کی سہولیات کی مانیٹرنگ ازخود کررہا ہوںبلوچستان میں روٹین ایمونائزیشن کی 12 ویکسینشنز کررہے ہیں وفاقی وزیر صحت بھی ہم سے رابطے میں ہےں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بلو چستان بالخصوص کوئٹہ کے ہسپتالوں کی صورتحال سے بخو بی واقف ہوں جلد ہی ہسپتالوں میں ادویات کی قلت اور قیمتوں میں اضا فے سمیت دیگر تمام مسائل کو حل کر نے کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے کہا کہ بلو چستان میں اس وقت 5716 سکول ایسے ہیں جن میں باتھ روم کی سہولت موجود ہی نہیں ہےں جن میں 1783 گرلز سکول ہیں ، دنیا چاند پر پہنچ گئی ہے اور ہمارے سکولوں میں باتھ روم کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل سکول قائم کیا جائے گا اور تمام سکولوں میں جدید سہولیات فراہم کی جائینگی ،بلو چستان میں 81 فیصد سکول پرائمری اور صرف 11 فیصد ہائی سکول ہیں جلد ہی 100پرائمری اسکولز کو ہائی اسکولز کا درجہ دے دیا جائے گا۔ صوبے میں اساتذہ کو تربیت فراہم کر نے کے لئے تیاری کی جارہی ہے اگر بلو چستان ہائی کورٹ کہتی ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم میرٹ کو دیکھتے ہوئے میرٹ پر اساتذہ بھرتی کرینگے ۔ صوبے میں بدقسمتی سے کچھ سکولوں کی عمارتیں ہی نہیں اور جہاں عمارتیں موجود ہیں وہاں ٹیچرز موجود نہیں ہیں ۔ نگراں حکومت بلوچستان میں سیاحوں کو سپورٹ فراہم کرے گی زیارت سمیت دیگر سیا حتی مقامات کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ بلو چستان کا امیج دنیا کے سامنے صاف اور مثبت پیش کیا جاسکے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میرے ہاتھ میں کوئی جادو کی چھڑی موجود نہیں ہے لیکن 100دن کے اندر تعلیم کے شعبے کو بہتربنا نے کے لئے اقدامات اٹھاﺅں گا جس سے آگے بڑھنے کی صحیح سمت کا تعین ہوجائے گا۔ زیارت میں کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے لئے پی سی ون تیار کررہے ہیں اور 65 ٹور ازم ڈیپارٹمنٹ کے گیسٹ ہاﺅسز کو بہتر بنارہے ہیں اور 25 دسمبر تک ان کو فعال کردیا جائے گا اور 35 گیسٹ ہاﺅسز اگلے سیزن میں فعال ہوجائیں گے۔ کوئٹہ سے زیارت تک راستے 3 ریسٹ ایریے بنارہے ہیں جس پر تیزی سے کام جاری ہے اسی طرح کوسٹل ہائی وے پر بھی 12 مقامات کی نشاندہی کی ہے تاکہ کراچی سے گوادر اور اس علاقے میں سیاحت کے لئے آنے والوں کو کوسٹل ہائی وے پر ریسٹ کی سہولت میسر آسکے۔ کنڈ ملیر کو اپ گریڈ کردیا ہے اور بہت جلد فعال بنارہے ہیں۔ اور بلوچستان کے 8 اضلاع کے ریونیو اور آرکائیوز کے ریکارڈ اور ڈیجیٹلائزڈ بنادیا جائے گا۔ جس پر میری ٹیم تیزی سے کام کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں