بلوچستان، این ایف سی ایوارڈ کیلئے رکن کی نامزدگی پر مشاورت شروع، کئی نام زیر غور

کوئٹہ :جاوید جبار کے استعفیٰ کے بعد صوبائی حکومت نے این ایف سی ایوارڈ میں غیر سرکاری ممبر کی تعیناتی کے لیے اپوزیشن جماعتوں اور گورنر بلوچستان سے مشاورت شروع کر دی ہے
، محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق نیشنل فنانس کمیشن میں نئے ممبر کی تعیناتی کے لیے سابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری میران جان کاکڑ ،سابق سیکرٹری خزانہ محفوظ علی خان،روحیل بلوچ، سابق وزیر صحت و ماحولیات ڈاکٹر فیض کاکڑ،سابق ایڈوکیٹ جنرل صلاح الدین مینگل،
سینئر بیورو کریٹ سابق سیکرٹری منیر احمد بادینی کے نام بطور غیر سرکاری ممبر این ایف سی ایوارڈ کے لیے زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعلی جام کمال گورنر امان اللہ یاسین زئی اور صوبائی حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے مشورے سے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں