تفتان، قلت آب کی صورتحال گمبھیر، شہری پینے کے پانی کو ترسنے لگے

تفتان(نامہ نگار) تفتان میں پانی کی صورتحال گمبھیر ہوتا جارہا ہے لوگ گرمی کے موسم میں پانی کے بوند بوند کوترسنے لگے اس سلسلے میں عوامی حلقوں نے کہا کہ شدید گرمی اور اس پر اگر عوام کو پانی کی سہولت میسر نہ ہو تو لوگوں کے لیے کربلا کا منظر ہے اس وقت ہمارے ضلع کے منسٹر صرف ماسٹر پلان کے چکر میں ہیں انھیں لوگوں کی تکلیف سے کوئی واسطہ نہیں ہے وہ صرف مخصوص لوگوں کو مالا مال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تفتان کے مختلف کلیوں میں لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ٹینکر مافیا دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر کو چاہیے کہ وہ روڈ اور دیگر رنگ و روغن کے ٹینڈر نہ کریں بلکہ عوام کو پانی کی سہولت فراہم کریں اور تفتان کے مخلتف کلیوں میں پائپ لائن بچھا دیں تاکہ لوگوں کو پانی مل سکیں مگر موصوف ثواب کمانا نہیں چاہتے ہیں وہ صرف دل آرام میں بلڈنگ و دیگر ریپئرنگ کے ٹینڈر کروا رہے ہیں کیونکہ ان ٹینڈر سے ان کے صرف حمایتوں کو فائدہ مل سکتا ہے جو لوگ پہلے پیدل چلتے تھے جب سے عارف جان محمد حسنی صوبائی وزیر بنے ہیں وہ کروڑ پتی ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان سب کا انھیں حساب دینا ہوگا اگر وہ اللہ تعالی کی رضا کے لیے عوام کی خدمت کریں تو کوئی ان سے نہیں پوچھے گا انہوں نے کہا کہ تفتان کھ مختلف کلیوں میں پانی کے مسئلے کو فورا حل کیا جائے اور لوگوں کو اس شدید گرمی میں پریشان کرنے کا سلسلہ بند کر دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں