لندن چاقو حملے میں ملوث شخص کا خفیہ ایجنسی کی واچ لسٹ میں شامل ہونے کا انکشاف

لندن: لندن کے قریبی علاقے ریڈنگ میں چاقو سے حملہ کرنا والا مشتبہ شخص خفیہ ایجنسی کی واچ لسٹ میں تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے حملہ آور خیری سعداللہ ایم آئی 5 کی واچ لسٹ میں تھا، خفیہ ایجنسی 2019 سے اس کی نگرانی کر رہی تھی۔ خیری کا تعلق لبیا سے ہے اور وہ خانہ جنگی کے دوران مہاجر کے طور پر برطانیہ آیا۔ حکام کا کہنا ہے اسے اب دہشت گردی کے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جا چکا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس اسسٹنٹ کمشنر نیل باسو کا کہنا تھا کہ مذکورہ دہشت گردی واقعہ خیری کا انفرادی فعل تھا اوروہ مزید کسی شخص کے واقعے میں ملوث ہونے کی تحقیقات نہیں کر رہے تاہم خیری کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ واضح رہے گزشتہ روز ریڈنگ میں ہونے والے چاقو حملے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں