پنجاب میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبا کی تعلیم پر بزدار حکومت کا وار، فنڈ کم کردیا

لاہور: پنجاب میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبا کی تعلیم پر بزدار حکومت کا وار، مختلف تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبا کا فنڈ کم کردیا‘نئے مالی سال میں بلوچستان سے آئے طلبا کے فنڈز میں سے 3 کروڑ روپے کا کٹ لگا دیا۔پنجاب حکومت نے مالی بحران کے باعث لاہور اور دیگر اضلاع میں سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بلوچستان کے طلبا کا بجٹ نئے مالی سال میں کم کردیا ہے نئے مالی سال میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں زیر بلوچستان کے طلبا کے لیے صرف 2 لاکھ 73 ہزار روپے رکھے گئے ہیںرواں مالی سال میں سکول ایجوکیشن کے بجٹ میں بلوچ طلبا کے لیے 3 کروڑ 85 لاکھ روپے مختص تھے۔ پنجاب میں 3 سو سے زائد بلوچ طلبا زیر تعلیم ہیں۔ محکمہ خزانہ حکام کے مطابق پنجاب میں بلوچستان کے لیے 1 ارب روپے کا بلاک ایلوکیشن فنڈ رکھا گیا ہے۔ پنجاب میں زیر تعلیم بچوں کے اخرجات کے لیے بلاک ایلوکیشن سے سپلیمنٹری گرانٹ دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں