بلوچستان ہائیکورٹ:آن لائن کلاسز کیخلاف درخواست منظور

کوئٹہ:بلوچستان میں آن لائن کلاسز کے خلاف ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کےلیے منظور کرلی گئی۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں آن لائن کلاسز کے خلاف دائر درخواست پر ابتدائی سماعت ہوئی۔
آن لائن کلاسز کی خلاف درخواست کی سماعت جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بینچ نے کی۔
اس موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)، رجسٹرار بلوچستان یونیورسٹی، سیکریٹری تعلیم اور سیکریٹری آئی ٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے۔
صوبے میں آن لائن کلاسز کے اجراء کے خلاف درخواست کی سماعت 30 جون تک کےلیے ملتوی کردی گئی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں آن لائن کلاسز کے اجراء کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام کوئٹہ میں علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ دوسرے روز بھی جاری ہے۔
کیمپ کے شرکاء کی تعلیمی اداروں کی جانب سے آن لائن کلاسز کے اجراء کی مذمت کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور بجلی سمیت دیگر ضروری سہولیات کے بغیر آن لائن کلاسز کا اجراء قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں