کوئٹہ، گرین بسز میں نوسر بازوں نے مسافروں سے نقدی، موبائل اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں

کوئٹہ(یو این اے )گرین بسز میں نوسر بازوں نے ایک درجن سے زائد مسافروں سے نقدی موبائل اور دیگر قیمتی اشیا لے کر فرار ہوگئے پولیس اور دیگر ادارے اس کا نوٹس لے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں حکومت کی جانب سے گرین بسز کی اجرا کی حمایت کی گئی جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے مزید 100نئے بسز کی جلد اجرا کا اعلان کیا گیا ہے دوسری جانب بلیلی سے بلوچستان یونیورسٹی تک چلنے والے گرین بسز میں نوسر بازوں نے مسافروں سے نقدی موبائل اور دیگر قیمتی اشیا نکالنے میں مصروف ہیں گزشتہ روز شیخ ماندہ کے رہائشی عبدالولی نے خبر رساں ادارے (یو این اے )کو بتا یا کہ میں شیخ ماندہ سے شہر کی طرف آرہا تھا کہ میرے جیب سے نقدی موبائل نکال لیا گیا میرے طرح اور بھی مسافروں کی جیبوں سے نوسر بازوں نے نقدی اور موبائل سے محروم کردیا اس کا نوٹس لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں