چیف جسٹس آف پاکستان نے انتخابات اور فوجی عدالتوں کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان کا انتخابات اور فوجی عدالتوں کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیاہے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز دیے ہیں۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی اس دوران عدالت میں استدعا کی گئی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کی کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں، اس پرچیف جسٹس نے کہاکہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا، اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے، اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے تک آرٹیکل 184 تین کے مقدمات مقرر نہیں ہو رہے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں