نادرا نے ضلع حب کے رہائشی 103 افراد کے شناختی کارڈ بلاک کردیے

حب (نمائندہ انتخاب) نادرا نے ضلع حب کے رہائش پذیرایک سو تین افراد کے شناختی کارڈ بلاک کر دیئے ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کے دفتر سے وائرل کیے گئے ایک پریس نوٹس میں ان تمام افراد کو 15 یوم کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ اپنے پاکستانی ہونے کے ثبوت و اسناد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور نادرا کے دفتر سے رجوع کریں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی کے مطابق ابھی تک شناختی کارڈز کی چھان بین کا سلسلہ جاری ہے اس وقت تک ایک سو تین ایسے افراد کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے ہیں جن کا ڈیٹا مشکوک ہے ایسے افراد کو ایک موقع دیا گیا ہے کہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی شناختی دستاویزات کے ہمراہ پیش ہوکر اپنے مقدمے کی پیروی کریں بصورت دیگر ان کے شناختی کارڈز مستقل طور پر بلاک کرنے کے ساتھ ساتھ منسوخ کردیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں