بھارت کی طرح پاکستان بھی اپنے کنٹونمنٹ بورڈ ختم کرنے کا اعلان کرے، راجہ ربنواز ایڈووکیٹ

کوئٹہ(یو این اے )معروف قانون دان راجہ ربنواز ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت نے جرات کا مظاہرہ کرکے اپنے کنٹومنٹ بورڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان بھی اپنے کنٹومنٹ بورڈ ختم کرنے کا اعلان کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے خبر رساں ادارے (یو این اے)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ ربنواز ایڈوکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ کنٹومنٹ الیکشن میںہر جگہ آدھے ممبرز سویلین اور آدھے فوجی نامز د ہوتے ہیں کنٹومنٹ بورڈ کے ممبر اعلی تعلیم یافتہ نہیں ہے اس لیے بورڈ کے ممبر قانون سے نابلد ہے آئین کے آرٹکل 104اے پر قانونی ارگیومنٹ موجود ہے کہ صوبائی اسمبلی قانون بنائے گی جس کے ممبر بورڈ اختیارات جس میں مالی اختیارات ایڈمنسٹیٹر پاور بذریعہ قانون ان کو دیے جائیں گے جبکہ انہوں نے ہائی کورٹ کو لکھ کرد یاہے کہ اس پٹیشن کی ہمیں ضرورت نہیں ہے حالانکہ یہ آئین کی ضرورت ہے اور یہ عدالتی لحاظ سے عام لوگوں کو بورڈ کے خلاف کوئی مقدمہ اس کے خلاف داخل کریں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسے چھاونی کہ رہائشی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا موجودہ حالات میں جناح روڈ پر کنٹومنٹ بورڈ نے اپنے دکانیں گھرائی تھی جو 20سال پرانی تھی اب کنٹومنٹ بورڈ ان دکانوں کو دوبارہ نہیں بنا سکتی جس کی وجہ سے بورڈ کو بھی نقصان پہنچا ہے عام عوام کو بھی اس کا نقصان پہنچا ہے اور ملازمین کو تنخواہیں وقت پر رقم نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگی نہیں کرسکتی اور اس طرح عام قانون کے ذریعے لوگوں کو عدالت جانے آسانی ہوجاتی ہے اور مزی مختلف قوانین کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ملٹری ممبروں کی وجہ سے فیصلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک اور سوال کے جواب میں راجہ ربنواز ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے حال ہی میں ایک فیصلہ کیا ہے کہ سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہوگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں