پاک افغان سرحد چمن میں پاسپورٹ کی شرط کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی، انجمن تاجران
چمن (انتخاب نیوز) چمن کے شہریوں کے روزگار کا دار ومدار باب دوستی پر آزادانہ نقل و حمل پر ہے جس کیلئے پاسپورٹ کی شرط نہیں مانی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے صوبائی صدر رحیم کاکڑ حضرت علی اچکزئی ،میر یاسین جان مینگل، پشین ضلعی صدر ملک بہادر خان ترین ضلعی صدر صادق خان اچکزئی ممتاز تاجر نصیب اللہ اچگزہی نے چمن میں جاری دھرنے کے آٹھویں روز خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ چمن کے لاکھوں افراد نے پرامن احتجاج بھی گزشتہ روز ریکارڈ کرایا جبکہ ہر روز ہزاروں افراد دھرنے میں اپنی شرکت یقینی بنائے ہوئے ہیں جن کا ایک ہی مطالبہ ہیں کہ پاک افغان باب دوستی کو پاسپورٹ کی بجائے پرانے طرز پر شناختی کارڈ اور تذکرہ پر آمدورفت جاری رکھا جائے تاکہ عوام بے روزگاری سے بچ سکے انہوں نے مزید کہا کہ چمن شہر میں روزگار کا دوسرا کوئی وسیلہ نہیں اور نہ ہی چمن کے عوام کیلئے بہترین تعلیمی ادارے قائم کیے گئے ہیں جبکہ چمن کے عوام کو عرصہ دراز سے پسماندہ رکھا گیا ہے اور اس وقت چمن کے عوام کے روزگار صرف اور صرف باب دوستی ہی آخری وسیلہ ہیں اگرچیہ وسیلہ بھی بند کردیا گیا تو اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ چمن میں بدترین بدامنی پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا جس سے علاقہ بدترین بدامنی و لاقانونیت سے متاثر ہوگا جس کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی انہوب مزید کہا کہ چمن شہر کی آبادی اسوقت سات لاکھ سے بارہ لاکھ تک ہیں جن کے گھروں کے چولہے پاک افغان باڈر کے کھلنے سے اور آسان روزگار سے وابستہ ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک افغان سرحد پر آزادانہ تجارت اور پیدل آمدورفت کو پرانہ طریقہ کار پر جاری رکھا جائے جو کہ اس دھرنا میں موجود ہزاروں افراد کا بس ایک ہی مطالبہ ہیں کہ پاک افغان سرحد پر پاسپورٹ ویزہ نامنظور ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہ دھرنا اسوقت تک جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے جبکہ گزشتہ روز ہمارے پرامن احتجاجی ریلی میں لاکھوں افرادنے شرکت کی جس سے یہ واضح ہورہا ہیں کہ پاک افغان سرحد چمن عوام کے ریڈ لائن ہیں جس کو سخت شرائط پر آمدورفت کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں ۔


