نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آئی جی آفس کا دورہ

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کا ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر آئی جی آفس کا دورہ ۔نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی پولیس شہداء یادگار آمد ، پھولوں کی چادر چڑھائی پولیس کے چاک و چوبند دستے کی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو سلامی کی۔ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا یادگار شہداء پولیس اور ڈیٹا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کیلئے کنٹرول سینٹر کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ بارڈر کے سرحدی علاقوں میں غیر قانونی مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو بہتر طور پر مینج کیا جاررہا ہے ، میگا ڈیش بورڈ پر اپ ڈیٹ کی جانے والی معلومات کی روشنی جرائم کی روک تھام کا موثر میکنزم تشکیل دیا جاسکتا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام پولیس تھانوں میں مینوئل کی جگہ کمپیوٹرائزڈ ایف آئی آر کے نظام سے متاثرین کو انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی ،دور جدید کے تقاضوں کے مطابق پولیس کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لئے اپنایا گیا نظام قابل تعریف ہے ، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ بلوچستان پولیس کے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، بحالی امن کے لئے بلوچستان پولیس کے جوانوں نے دیگر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا ہے ، پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے حسب ضرورت وسائل فراہم کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں