کوئٹہ میں پولیس کی کارروائیاں، مفرور اور مطلوب سمیت 17 ملزمان گرفتار
کوئٹہ (آن لائن)کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں ،چوروں ،مفرور ،مطلوب ،نامزد ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کراچی اور کوئٹہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم سمیت 17ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑیاں،موٹرسائیکل ،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شالکوٹ خیر محمد کراچی اور کوئٹہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم رضوان کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 4کلو چرس برآمدکرلی ملزم شالکوٹ پولیس کو مطلوب تھا جبکہ زرغون آباد پولیس نے نبیل اور محمد حنیف کے قبضے سے 2مسروقہ گاڑیاں برآمدکرلی جبکہ مفرور ملزم حمید،نامزد ملزمان وقار،محمد ندیم،پرویز خان،شیرباز،سیف اللہ ،محمد کامران،جہانزیب،اسد خان کو کچلاک پولیس نے محمد صادق کو اسی طرح ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالقادر قمبرانی نے ندا محمد کے قبضہ سے 730گرام چرس برآمدکرلی پشتون ?باد پولیس نے ندا محمد اور نواب کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکرلی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی۔


