حاجی محمد یاسین زہری پرجھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہیں،اسد بلوچ

کوئٹہ (پ ر)سربراہ بی این پی(عوامی)میر اسد اللہ بلوچ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد یاسین زہری کسی کیس میں ملوث نہیں، آئی جی پولیس بلوچستان اپنے بیان کی پاسداری کرے،میر اسد اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ حاجی محمد یاسین زہری پر بننے والے جھوٹے کیسز کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔سربراہ بی این پی (عوامی) نے مزید کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہونے دیا جائے، 75 سالوں سے اس ملک میں پریکٹس اور تجربے بہت ہوئے ملک کو تجربہ گاہ بنا کرتباہ کیا گیا۔میر اسد اللہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان انتہائی پسماندہ صوبہ ہے یہاں 20 لاکھ سےزائد لوگ اس وقت بے روزگار ہیں۔ ہر پانچ سال بعد حکومت بنی اور نئی نئی منی فیسٹو پیش کی گئی مگر فائدہ کچھ نہیں ہوا۔چاہتے ہیں کہ عوام کی ووٹ کی طاقت سے قابل لوگ اسمبلی میں آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں