بلوچستان حکومت نے سیندک معائدے میں 15سال کی توسیع کردی

کوئٹہ؛حکومت بلوچستان نے سیندک پروجیکٹ کے مائننگ لیز میں 15سال کی توسیع کر دی چائنیز کمپنی ایم سی سی کے حکام کے مطابق گزشتہ روز حکومت بلوچستان کی جانب سے وفاقی حکومت کو سیندک پروجیکٹ پرکام کرنیوالی چائنیز کمپنی ایم سی سی /ایس ایم ایل کی مائننگ لیز میں 15سال کیلئے توسیع سے متعلق کئے گئے فیصلے سے آگاہ کیا گیاچائنیز کمپنی حکام کے مطابق ایم سی سی پہلے بھی سیندک منصوبے پر کاپر اور گولڈ مائننگ کیلئے کام کررہی ہے جس کامعاہدہ 2022میں ختم ہونے جارہا ہے جس کیلئے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے رجوع کیا جائے گااور معاہدے کی توسیع کی جائے گی تاہم اس سے قبل صوبائی حکومت سے لیز لینا ضروری ہے جس کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ کیاگیا حکومت بلوچستان کی جانب سے چائنیز کمپنی کو مائننگ کیلئے لیز کا اجازت نامہ دیدیا گیا ہے جس کے بعدچائنیز کمپنی 2022کے بعد بھی مزید 15سال کیلئے سیندک منصوبے پر مائننگ کرسکے گی تاہم اس کیلئے حتمی معاہدہ وفاقی حکومت سے طے پا ئے گا صوبائی حکومت کی جانب سے لیز کی توسیع کی گئی ہے اس حوالے سے کمپنی حکام کے مطابق ایم سی سی اپنے ذاتی رسک پر 45ملین ڈالرکی سرمایہ کاری سے ایکسپلوریشن کرسکتی ہے مذکورہ توسیعی لیز پر بلوچستان منرلزرولز 2002کے تحت عملدرآمد کیاجائیگامراسلے کی کاپی بیجنگ میں اسلامک ری پبلک آف پاکستان کے سفیر،پرنسپل سیکرٹری ٹووزیراعلی بلوچستان،ایڈیشنل سیکرٹری اسٹاف ٹوچیف سیکرٹری، ایم ڈی ایس ایم ایل اسلام آباد،پی ایس ٹوسیکرٹری مائنزاینڈمنرلزبلوچستان کوارسال کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں