مینٹننس کے نام پروزیراعلی کے زیر استعمال جہازمیں من پسند بچے جرمنی لے جانے کا انکشاف

مینٹننس کے نام پروزیراعلی کے زیر استعمال جہازمیں من پسند بچے جرمنی لے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان کے زیر استعمال جہاز کو مینٹننس کے لیے جرمنی لے جایا گیا۔ ذرائع کے مطابق جہاز میں کچھ بااثر شخصیات کے بچوں کوبھی دیار غیر لے جانے کی اطلاعات ہیں، محکمہ خزانہ کو سمری ارسال کی گئی کہ جہاز کو جرمنی سے ہی مینٹننس کروانی ہے۔ جو پاکستان سے 8 گھنٹے فضائی مسافت پر ہے جبکہ دبئی اور سنگاپور جو جرمنی کی نسبت قریب پڑتے ہیں میں بھی جہاز کی مینٹننس کروائی جاتی ہے۔ جرمنی سے جہاز کی مینٹننس کی مد میں محکمہ خزانہ سےساڑھے چار کروڑ روپے ایڈوانس میں وصول کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کے زیر استعمال 3 جہاز ہیں، ایک جرمنی میں ہے دوسرا سابق وزرائے اعلی استعمال کرچکے ہیں اور ایک جہاز آئی جی پولیس کے زیر استعمال ہے بجٹ 2020-21 میں بھی ایک ائیر ایمبولینس خریدنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں