عراق، فوجی کیمپ پر راکٹ حملے، دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک

واشنگٹن:عراق میں راکٹ حملوں کے نتیجے میں دو امریکی اور ایک برطانوی فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بغداد کے شمالی علاقے میں واقع تاچی ملٹری کیمپ پر 18چھوٹے راکٹ فائر کیے گئے جسکے نتیجے میں ایک برطانوی اور دو امریکی فوجی ہلاک جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ اتحادی اور عراقی سیکیورٹی فورسز حملوں کی تحقیقات کررہی ہیں۔ قبال ازیں عراقی سیکیورٹی فورسز کا کہنا تھا کہ حملے میں کوئی فوجی ہلاک نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں