صحبت پور ضلع بھر میں سول ڈسپنسریاں بند، ڈی ایچ او آفس میں اٹیچمنٹ کا انکشاف

صحبت پور(یو این اے ) صحبت پور ضلع بھر میں سول ڈسپنسریاں بند ڈی ایچ او آفس میں اٹیچمنٹ کا انکشاف ۔کئی سرکاری ڈاکٹر اور ڈیسنسر پراوٹٹ اسپتال چلانے لگے کوئی پوچھنے والا نہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا رپورٹ کے مطابق گاوں عبدالمجید سمیت کئی سول ڈسپنسریاں کئی سالوں سے بند رہنے کے ساتھ ڈی ایچ او صحبت پور میں اٹیچمنٹ پر تعیناتی کا انکشاف ہوا ہے اور کئی ڈاکٹر اور سول ڈسپنسر ڈیوٹی کے بجائے پراوئٹ ہسپتال چلا رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور محکمہ صحت کے سیکرٹری سے فوری طور پر نوٹس لیتے کی اپیل کی ہے اور بنیادی ضرورت صحت پر سمجھوتہ نہیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں