کوئٹہ،ریلوے کالونی کا علاقہ نشئیوں کی آماج گاہ بن گیا
کوئٹہ ( صباح نیوز)کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی میں واقع میرہوٹل،سعادات ہوٹل ،شارجہ ہوٹل ، لہڑی سجی ہائوس کے پیچھے والی سائیڈ میں ریلوے ملازمین کے رہائشی مکانات ہیں ۔ ان کے پیچھے خالی ہونے کی وجہ سے یہاں سرعام نشہ ہوتا ہے اور گھروں کے پیچھے بیٹھنے سے وہاں پر رہائش پذیر مکین سخت اذیت کا شکار ہے ۔ اس سے پہلے کئی بار شکایت کرنے پر نشئی لوگ چلے گئے قبل ازیں شہید امیر دشتی تھانہ سابق ایس ایچ اونصیب اللہ ناصر کارروائی کرتے ہوئے انہیں یہاں سے بھگادیا 2ماہ گزرنے کے بعد کچھ لوگ دوبارہ اسی جگہ پر اپنا آماجگاہ برقرار رکھے ہوئے ہے،میرہوٹل، سعادات ہوٹل پچھلے تین ماہ سے بندہے نشئی لوگ دوبارہ وہاں پر ڈھیرے لگا بیٹھے ہیں اس بار کالونی کے کچھ لوگ بھی ساتھ ملیں ہوئے ہے ۔ مکینوں نے ذرائع کو بتایا ہمارے منع کرنے سے یہ لوگ نہیں جانے والے اور انہوں نے ریلوے انتظامیہ، ڈی سی کوئٹہ اور امیر دشتی تھانہ کے ایس او سے ایک دفعہ پر پرزور مطالبہ کیا کہ ان کو یہاں سے قانونی طریقے سے پابندی لگا کر روکا جائے اور مکینوں کو کسی بڑے نا خوشگوار واقع سے بچایا جائے واضع رہے کہ گزشتہ چند ماہ پہلے بھی جوائنٹ روڈ پر ایک ناخشگوار واقع رونما ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین قیمتی جانیں ضائع ہوگئے تھے


