ضلع گوادر میں میٹرک کے جاری پرچے منسوخ، آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024ءمقررہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ تاہم حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع گوادر کے طلبہ و طالبات کے یکم مارچ تا 4 مارچ تک ہونے والے پرچے منسوخ کردیے گئے ہیں، منسوخ ہونیوالے پرچوں کی آئندہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں