کوئٹہ میں میٹرک کے سالانہ امتحانات، امتحانی مرکز میں طالبات نے سپرنٹنڈنٹ کی پٹائی کردی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں جاری میٹرک کے امتحانات میں کوئٹہ کے گرلز اسکول سیٹلائٹ ٹاﺅن کے امتحانی مرکز میں سپرنٹنڈنٹ اور طالبات کا جھگڑا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ کی پٹائی کرنے کے بعد طالبات فرار ہوگئیں۔ اس موقع پر پولیس کو طلب کرکے اسکول کو مکمل سیل کردیا گیا، دیگر طالبات کو ذہنی اذیت کا سامنا۔ ایک ایک طالبہ کی شناخت کرنے کے بعد طالبات کو جانے کی اجازت دی گئی۔ طالبات کے گھر دیر سے پہنچنے پر والدین پریشان۔ والدین کی بڑی تعداد سینٹر پہنچ گئی، لیکن سپرنٹنڈنٹ پر تشدد کرنے والی طالبات پہلے ہی فرار ہوگئی تھیں۔ پولیس نے روایاتی طور پر تفتیش کے نام پر دیگر طالبات کو تنگ کرنا شروع کیا۔ بورڈ عملہ محکمہ تعلیم کے افسران موقع پر پہنچ کر واقع کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں