آغا عمر احمدزئی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کا دس فیصد جامعہ بلوچستان کیلئے مختص کردیا
کوئٹہ(یو این اے )پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے اپنے ترقیاتی فنڈز کا دس فیصد جامعہ بلوچستان کیلئے مختص کرنے کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی پرنس آغاعمرجان احمدزئی نے جامعہ بلوچستان یونیورسٹی کے ملازمین اور اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی و جامعہ بلوچستان کے مالی بحران کے حوالے سے احتجاج کرنے والے اساتذہ کے پاس گئے اور کہاکہ ملازمین کے مطالبات کو ایوان میں اٹھاﺅں گاوزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کرکے بلوچستان یونیورسٹی کے مالی بحران کو حل کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے اپنے ترقیاتی فنڈز کا دس فیصد جامعہ بلوچستان کیلئے مختص کرنے کا اعلان کردیا۔
Load/Hide Comments


