لسبیلہ میں سورج سوانیزے پرآگیا،پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز)موسمیاتی مرکز بلوچستان کے رپورٹ کے مطابق بدھ کو بلوچستان کے اضلاع چاغی، دالبندین، نوشکی، خاران، مستونگ، قلات، کوئٹہ، زیارت، کاریزات، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ کے اضلاع میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ چمن، ڑوب، زیارت، کاریزات اور موسیٰ خیل میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ درجہ حرارت لسبیلہ میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Load/Hide Comments


