کوئٹہ میں بارش، صفائی مہم بے سود، نالیوں کا گندا پانی سڑکوں پر بہنے سے راہگیروں کو مشکلات

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بارش کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا کوئٹہ میں وزیرا علی بلوچستان کی صفائی مہم بارش کے پہلے رو میں بہہ کر سڑکوں پر نالیوں کا گندہ پانی بہنے کے سبب پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حالانکہ وزیرا علی نے ایک ہفتہ قبل کوئٹہ میں صفائی مہم شروع کرنے اور محکمہ پی ڈی ایم اے کی ہیوی مشنری بھی کوئٹہ شہر میں صفائی مہم میں شامل کرنے کی احکامات دیے تھے لیکن بارش ہوتے ہی نالیاں بند ہونے کے سبب تمام بارشوں کا پانی سڑکوں پر سیلاب کی شکل اختیار کرلیا کئی رکشے اور موٹر سائیکل نالیوں میں گر گئے جس کے سبب عوام کی جانب سے وزیر اعلی کو اس کا نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے کوئٹہ شہر میں ایسے بھی علاقے ہیںجہاں چھ مہینے سے میونسپل کارپوریشن نے کچہرہ نہیں اٹھا یا ان میں سبزل روڈ کلی بڑیچ آباد اور شہر کے دیگر علاقے شامل ہیں تاہم دوسری جانب نوروز کے آخری ہفتہ میں بارشوں کے سبب موسم خوشگوار ہوگیا روزہ داروں میں بارش کے بعد خوشی کا اظہار کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہے گا اس طرح آئندہ ایک ہفتہ تک بھی کوئٹہ کا موسم خوشگوار رہے گا بدھ کو دن بارہ بجے کے قریب مغربی حوائیں بلوچستان میں داخل ہوگئی جس کے سبب بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تاہم کوئٹہ میں صفائی مہم میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ شہر جو ایک زمانے میں لٹل پیرس کہلاتا تھا اس کی خوبصورتی دوبارہ بحال ہو ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں