بلوچستان بار کونسل کااسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے معاملات پرسو موٹو لینے کا مطالبہ

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کے خط میں اداروں کی جانب سے عدالتوں میں مبینہ مداخلت کے معاملات پر چیف جسٹس آف پاکستان سے سو موٹو لینے کا مطالبہ کیا ہے بلوچستان بار کونسل نے اپنے ایک بیان میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط میں اداروں کی جانب سے عدالتوں میں مبینہ مداخلت کی معاملات پر تحفظات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے ججز کا خط تشویش ناک عمل ہے جو کہ آزاد عدلیہ پر ایک قد غن ہے بیان میں کہا گی اہے کہ اس سے قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت صدیقی نے خفیہ اداروں کی جانب سے مداخلت پر تشویش کا اظہار کیاتھا اس وقت کے سپریم جوڈیشل کونسل نے خفیہ اداروں کی جانب سے مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا تھا اس وقت کے سپریم جو ڈیشل کونسل نے خفیہ اداروں کے مداخلت پر تحقیقات کے بجائے معزز جج کو نوکری سے بر خاست کیا اور سپریم کورٹ نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کو مسترد کرکے معزز جج کو بحال کیا بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کا حالیہ خط اور اداروں کی جانب سے عدالتی امور کی مداخلت قابل مذمت ہے جو کہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان اس کا فوری طور سے سو مو نوٹس لے بیان میں پاکستان بار کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ملک گیر وکلا نمائندگان کانفرنس کا اجلاس طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں