بجلی 5 روپے فی یونٹ اور پیٹرول 9 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)بجلی صارفین پر ایک ماہ کیلئے اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری،بجلی کی فی یونٹ قیمت 5 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے،میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی مہنگی کرنے کی نیپرا کو درخواست جمع کر ادی جس میں اضافہ ماہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے،نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پرآج جمعرات سماعت کرے گی،منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا،درخواست میں کہاگیا کہ فروری میں 6 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ یونٹ بجلی فروخت ہوئی،ماہ فروری میں پانی سے 24.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی،ایک ماہ میں مقامی کوئلے سے 13.94 فیصد بجلی پیدا کی گئی،فروری میں درآمدی کوئلے سے 1.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مقامی گیس سے 11.04،درآمدی ایل این جی سے 20.33 فیصد پیداوار رہی،ماہ فروری میں جوہری ایندھن سے 23.29 فیصد پیداوار ہوئی ہے۔ ملک میں ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ جاری کردہ ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے۔اس ممکنہ اضافے کے بعد نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے سے بڑھ کر 289 روپے 25 پیسے ہو جائے گی۔اس کے علاوہ ذرائع نے ڈیزل کی قیمت 0.86 روپے کے اضافے کے ساتھ 285.56 روپے تک پہنچنے کی پیش گوئی کی ہے۔آخر کیا وجہ ہے کہ حکومت، تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاری کر رہی ہے ؟ اس حوالے سے ماہرین سمجھتے ہیں کہ اس اقدام کے پیچھے محرک قوت، یا جو چیز نئی حکومت کو پیٹرول کی قیمتوں میں اتنے بڑے اضافے کا اعلان کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں