امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں 14 سال سے کم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا استعمال کرنے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 14 سال سے کم عمربچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اکا?نٹ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو 14 سال سے کم عمر بچوں کے موجودہ اکا?نٹس کو حذف کرنا ہوگا۔ ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹس نے بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندیوں کے قانون پر دستخط کردیے۔ پابندی کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حفاظتی خدشات کے پیش نظر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف پابندی لگائی گئی ہے۔کیلی فورنیا، کنساس اور دیگر کئی امریکی ریاستوں میں بھی بچوں کےسوشل میڈیا استعمال کی حدیں مقرر کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں