بلوچستان کے 10طلباءڈپلومہ مکمل کرنے کیلئے چائنہ روانہ

گوادر(نمائندہ انتخاب )گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی)کے 10 طلباءچین کے ہی بی جاﺅٹانگ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا ڈپلومہ مکمل کرنے کےلئے منتخب ہوئے ، طلباءنے کراچی میں چین کے قونصل جنرل کے ساتھ خصوصی ملاقات کی جس پر چینی قونصلیٹ کی جانب سے طلباءکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 10 طلبہ میں پسنی سے 2، تربت کیچ 4، پنجگور 2، گوادر 1 اور سوراب سے 1 طالب علم شامل ہے ۔سکالرشپ میں حکومت بلوچستان اور چائینیز کمپنی Tang کا تعاون شامل ہے ، طلباءکا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ حکومت بلوچستان کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے انہیں اعلیٰ پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ طلباءآنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کرنے اور بلوچستان بشمول CPEC جیسے پراجیکٹس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں