لاڑکانہ کا نوڈیرہ ہاﺅس اور ریسٹ ہاﺅس صدر آصف زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار

لاڑکانہ (انتخاب نیوز) نوڈیرو ہاﺅس اور ریسٹ ہاﺅس لاڑکانہ کو عارضی طور پر صدر مملکت آصف علی زرداری کی سرکاری رہائش گاہ قرار دے دیا گیا۔کابینہ ڈویژن نے ایوان صدر کے علاوہ نوڈیرو ہاﺅس اور ریسٹ ہاﺅس لاڑکانہ کو صدر مملکت کی عارضی سرکاری رہائش گاہ قرار دیا ہے۔ نوڈیرو ہاﺅس اور ریسٹ ہاﺅس لاڑکانہ سرکاری رہائش گاہ قرار دینے کا اطلاق 10 مارچ 2024ءسے ہوگا۔ عارضی سرکاری رہائش گاہ صدرمملکت کی تنخواہ، الاﺅنسز اور پریویلیجز ایکٹ 1975ءکے تحت قرار دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں