وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب کو معطل کردیا

کوئٹہ(یو این اے )چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن حب سلیم شاہ کو وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے معطل کردیا۔ سلیم شاہ گزشتہ دو سالوں میں کمزور کارکردگی اور پی ایس ڈی پی اسکیموں اور فلڈ فنڈز میں کرپشن کے باعث معطل ہیں۔ یہ بات بھی اجاگر کرنا ضروری ہے کہ ایم سی حب کے جنرل کونسلروں کے ساتھ چیئرمین ایم سی حب بھی سلیم شاہ کی کارکردگی کی وجہ سے ہڑتال پر تھے۔ یہ ہڑتال کمزور کارکردگی، عوامی درخواستیں پوری نہ ہونے اور سرکاری فنڈز میں کرپشن کی وجہ سے کی گئی تھی۔ ان مسائل کی وجہ سے وزیر اعلیٰ نے حب سٹی کے لیے بڑا قدم اٹھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں