اداروں میں مداخلت کا کیس، بلوچستان سے درخواست گزار وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے

کوئٹہ (یو این اے) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کااداروں کی مداخلت کے خلاف خط کی سماعت کل 30اپریل کو ہوگی ،بلوچستان سے درخواست گزاران کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے ۔ اداروں کی عدالتی امور میں مداخلت کے خلاف اسلام آبادہائی کورٹ کے 6ججز کی جانب سے خط کے معاملے پر از خود نوٹس کی سماعت کل بروز منگل 30اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی ،کیس میں پاکستان بار کونسل کے 6ممبران ،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر پنجاب وسیکرٹری خزانہ ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ،بلوچستان بار کونسل کی طرف سے فریق بننے کیلئے آئینی درخواستیں دائر کی گئی ہے بلوچستان سے وکلاءکوئٹہ رجسٹری میں ویڈیولنک کے ذریعے شریک ہونگے ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل کی طرف سے اسلام آباد میں حامد خان ایڈووکیٹ جبکہ کوئٹہ رجسٹری میں منیراحمدکاکڑ ایڈووکیٹ،سلیم لاشاری ایڈووکیٹ، محمدافضل حریفال ایڈووکیٹ، ثناءاللہ ابابکی ایڈووکیٹ،ایوب ترین ایڈووکیٹ ،راحب بلیدی ایڈووکیٹ،امان اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ،قاسم گاجیزئی ایڈووکیٹ ودیگر پیش ہونگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں