سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) سعودی ولی عہد کا دورہ ایک ماہ سے زائد مدت کے لیے مو¿خر ہوگیا ہے۔ اس سے قبل سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولی عہد 19 مئی کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئیں گے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ ان کا یہ دورہ اس وقت تک مو¿خر ہوگیا ہے جب تک کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے نئے عبوری شیڈول کا تعین نہیں کرلیتے۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان حج اور عید الاضحی کے فوری بعد پاکستان کا دورہ کریں چنانچہ اب ان کا دورہ جون کے تیسرے ہفتے میں ہوسکتا ہے، اس کا شیڈول بھی عید کے بعد ہی دونوں ممالک جاری کریں گے، شہزادہ محمد بن سلمان پہلے بھی دومرتبہ پاکستان کے دورے پر آچکے ہیں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ جونہی ان کا دورے کا شیڈول طے پاجائے گا وہ عوام کے سامنے لایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


