رواں ماہ مہنگائی 22.5 سے 23.5 فیصدکے درمیان رہنے کا مکان

اسلام آباد(یو این اے)وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔تفصیلات کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ مہنگائی 22.5 فیصد سے 23.5 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان جبکہ اگلے ماہ مہنگائی مزید کمی سے21 سے 22 فیصد کے درمیان رہے گی۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں سال ڈالر ریٹ میں 5 روپے 54 پیسے کمی، 278 روپے پر آگیا اور رمضان ریلیف پیکیج 7.5 ارب سے بڑھا کر 12.5 ارب روپے کر دیا گیا،ہر گزرتے مہینے پاکستان کی اکنامک اور مالی پوزیشن بہتر ہو رہی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ سے 1.1 ارب ڈالر کی اگلی قسط آئندہ ماہ مل جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں