ملک کے متعدد علاقوں میں مزید بارشوںکی پیشکوئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، تفصیلات کے بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔آندھی، جھکڑ، ڑالہ باری، گرج چمک اور تیز بارش کے باعث انسانی جانوں، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، گاڑیوں سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے، موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا کے علاقے کالام میں 30 اور پٹن میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں