پی بی 42 کوئٹہ سے زرک مندوخیل کی جیت کےخلاف دائر درخواست خارج

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ کے حلقہ پی بی 42 میں شیخ زرک خان مندوخیل کی جیت کےخلاف دائر درخواست خارج کردی گئی ۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کی جانب سے دائر آئینی درخواست سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کردی ۔واضح رہے کہ حلقہ پی بی 42پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے شیخ زرک خان مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں